صدف کنول کے بیان پر علی گل پیر کی پیروڈی ویڈیو

08:16 AM, 1 Aug, 2021

حسان عبداللہ
لاہور(ویب‌ڈیسک) شہروز سبزواری اور انکی اہلیہ صدف کنول کی جانب سے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا گیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، صدف کنول کے بیان کو لے کر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا . تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران صدف کنول سے سوال پوچھا گیا کہ کیا عورت مظلوم ہے؟ اور صنفی برابری کا تصور آپ کے نزدیک کیا ہے؟ تو صدف کا کہنا تھا کہ عورت مظلوم بالکل نہیں ہے، عورت کو اپنے خاوند کا خیال رکھنا چاہیے ، یہ اس کی ذمہ داری ہے. ان کا کہنا تھا کہ کہ سوسائٹی کا کلچر ہے کہ ہم نے شادی کی ہے مجھے مرد کے جوتے بھی اٹھانے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہروز کا مجھے پتہ ہونا چاہیے نہ کہ میرا شہروز کو، آجکل بہت سی لبرلز آئی ہوئی ہیں جو کچھ بات کرتی ہیں، میرافیمنرم یہ ہے کہ میں اپنے میا‌ں کا خیال رکھوں اور اسے عزت دوں، میں وہ کرنے کی کوشش کرتی ہوں جو مجھے سکھایا گیا ہے. صدف کنول کا نام گزشتہ روز سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے، ان کے بیان پر معروف کامیڈین اور اداکارہ علی گل پیر نے پیروڈی ویڈیو بنا ڈالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے. علی گل پیر نے صدف کنول کے انٹرویو کی ویڈیو بھی شیئر کی .
مزیدخبریں