جب ایک گمشدہ بٹوا پاکستان اور بھارت کو قریب لے آیا

10:30 AM, 1 Aug, 2021

حسان عبداللہ
لندن(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پرایک سٹوری تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں روایتی طور پر مستقل تصادم میں رہنے والے پاکستان اور بھارت کے شہریوں کے درمیا ن حیران کن طور پر امن اور محبت کا پیغام دیکھنے کو ملا ہے. تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ ایک پاکستانی شہری غازی تیمور کو لندن میں راہول نامی بھارتی شہری کا پرس ملا، پاکستانی نے اس بٹوے کو اس کے مالک تک پہنچانے کا ڈرامائی حل ڈھونڈا۔ لندن میں رہنے والے ایک پاکستانی غازی تیمور کو ایک براؤن پرس ملا، جو راہول کے کے بینک کارڈزسے بھرا ہوا تھا، شورڈچ ہائی اسٹریٹ پر سے ملنے والے پرس کو ڈھونڈنے کے لیے تیمور نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنی پوسٹ میں پرس کو اس کے حقیقی مالک کو واپس کرنے کا عزم ظاہر کیا انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے راہول کو ڈھونڈنے کی درخواست کی۔تیمور کو ٹویٹس کی ایک سیریز کے بعد آخر کار راہول کو ڈھنونڈنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں راہول مل گیا ہے۔ وہ ایک بینک میں فنانس مینیجر ہیں اور وہ اس وقت شاک میں ہیں۔ اس کی آنکھوں میں آنسو۔ پاکستانی شہری کی اس کاوش کے بعد انکو دونوں ملکوں کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی پیغاما ت موصول ہوئے، بھارتی صحافی برکھا دت کی جانب سے بھی موضوع پر ٹوئٹ کی گئی.
مزیدخبریں