’دنیا کے تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے‘
11:02 AM, 1 Aug, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بدترین وباء کے باعث مہنگائی اس وقت پوری دنیاکابڑا مسئلہ بن چکاہے. اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ورلڈپاپولیشن ریوئو کے مطابق دنیا کے تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں رہنے کاخرچ یا مہنگائی سب سے کم ہے، ارسطو جی یہ خان صاحب نہیں ایک انٹرنیشنل ادارے کی رپورٹ کہہ رہی ہے، شکر ہے آج یہ نہیں کہا کہ نوازشریف کا منصوبہ تھا. یہ ٹؤئٹ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کے جواب میں کیا جس میں انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرت ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی حقیقت سے کتنے کٹے ہوئے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے کر لیں کہ وہ ملک میں مہنگائی تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں اور پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک ہونے کا عوام کو لولی پاپ دیکر سب اچھا کی نوید سنا رہے ہیں-غریبو،مزدورو،کسانو،محنت کشو! سستا ترین پاکستان کا مزہ چکھو-