امریکہ میں 94 سالہ خاتون نے شادی کا سفید جوڑا پہنا
11:30 AM, 1 Aug, 2021
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ میں ایک 94 سالہ بزرگ خاتون نے نسل پرستی کیخلاف سفید جوڑا زیب تن کیا کیوں جب ان کی شادی ہوئی تو انہیں اپنے کالے رنگ کی وجہ سے کسی دکان سے سفید رکھ کا جوڑا خریدنے نہیں دیا گیا تھا اور دکان سے نکال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مارتھا ٹکر نامی 94سالہ امریکی بزرگ خاتون کی شادی 1952 میں ہوئیں ، وہ جب دکان میں اپنا شادی کا لباس خریدنے کیلئے پہنچی تو انہیں ان کی رنگ کی وجہ سے دکان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، یہ وہ وقت تھا امریکہ میں نسل پرستی کیخلاف مہم چل رہی تھی۔ سفید رنگ والے ە، کالے رنگ والوں کو اپنے سے کمتر سمجھتے تھے اور یہی وجہ تھی کہ مارتھا ٹکر کو لیمن کے ساتھ اپنی شادی کے موقع پر سفید کے بجائے نیلے رنگ کا لباس پہنا پڑا۔ مارتھا اس کہنا ہے کہ ”میں سفید لباس میں شادی نہیں کر سکتی تھی ، لہٰذا میں دنیا چھوڑنے سے پہلے یہ لباس پہننا چاہتی تھی۔میں نے ”ویلکم ٹو امریکہ “فلم دیکھی اور کہا کہ 'یہ بہت اچھا ہے ، ' میں بس اب دلہن کی دکان پر جا رہی ہوں اور میں شادی کا لباس دوبارہ پہنوں گی ۔جب میں اس ویڈنگ سپلائی اسٹور پر گئی تو اس لباس پر میرا نام لکھا ہوا تھا۔ یہ بہت خوبصورت تھا ، مجھے ایسا لگا جیسے میں جنت میں ہوں۔ یہ ایک بہت اچھا احساس تھا“۔ مارتھا ٹکر کی پوتی کی شادی تھی ، تو مارتھا نے ”ویلکم ٹو امریکہ“ فلم دیکھ کر آئیے ہوئے خیال کو عملی شکل دینے کا سوچا، انہوں نے ایک دکان پر جاکر سفید رنگ کا شادی کا جوڑا خریدا اور پھر اپنی پوتی کی شادی پر زیب تن کیا۔