پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، یکم اگست2021
01:10 PM, 1 Aug, 2021
سندھ حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مراکز پر بڑھتے رش کے پیش نظر اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی کے 6 اضلاع میں قائم ویکسی نیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا سیلابی ریلا ایک اور معصوم کی جان لے گیا۔ دریائے چناب دوست محمد بریج کے قریب 8سالہ محمد اسد سیلابی ریلے میں ڈوب گیا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں آج سے اندرون ملک بغیر ویکسی نیشن پروازوں پر سفر کے لیے پابندی عائد کر دی گئی افغانستان میں خواتین کے لیے پہلا جم کھول دیا گیا ہے جہاں پر خواتین فٹنس و صحت کی بہتری اور ورزش کے لیے آتی ہیں آزاد جموں و کشمير میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پانچ امیدواروں کو منتخب کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے