10 سالہ طالب علم نے دسویں کا امتحان پاس کر لیا

06:31 PM, 1 Aug, 2021

شازیہ بشیر
ویب ڈیسک: یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک دس سال کا بچہ دسویں جماعت کے امتحان دے۔ اصولی طور پر ایک سال میں ایک جماعت ہوتی ہے۔ اگر بچہ پیدا ہونے کے اگلے دن سے پڑھنا شروع کرے تب ہی وہ دس سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دے سکتا ہے۔ مگر بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ایسا سامنے آ گیا ہے جس نے دس سالہ عمر دسویں کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ لکھنؤ شہر سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو سکینڈری بورڈ نے خصوصی طور پر اجازت دی۔ 10 سالہ طالب علم کا نام کرشنا ہے جس نے خصوصی طور پر ملنے والی اجازت کے بعد اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا اور 79 فیصد نمبر لے کر اپنے اساتذہ کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔ اس کے بعد بورڈ حکام کو بھی یقین ہو گیا کہ اجازت دینے کا فیصلہ غلط نہ تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں 14 سال سے کم عمر بچہ دسویں کا امتحان نہیں دے سکتا مگر خصوصی کیسز میں بورڈ کو اجازت دینے کا اختیار حاصل ہے۔ قبل ایک ازیں 5 سال کی بچی کو نویں میں داخلہ دیا گیا تھا جس نے 2007 میں دسویں پاس کی۔ یہ بچی اب تک کی کم عمر ترین میٹرک پاس کرنے والی طالبہ ہے۔
مزیدخبریں