عامر لیاقت نے مراد علی شاہ کو 'سندھ کا انیل کپور' قرار دیدیا

07:09 PM, 1 Aug, 2021

شازیہ بشیر
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ صاحب، سندھ کے انیل کپور کا تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ... آپ کو کیا کہوں۔ کون ہو آپ؟ جو بھی ہو، یہ کیا کر رہے ہو آپ کراچی کی سڑکوں کے ساتھ۔ شہریوں سے ویکسی نیشن کارڈ چیک کرنے والے پولیس والوں کے پاس اپنا ویکسی نیشن کارڈ ہے؟ ان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ پولیس والے جو شہریوں کو تنگ کر رہے ہیں، ان سے پیسے مانگ رہے ہیں، کیا انھوں نے خود ویکسی نیشن کروائی ہے؟ کیا دھندا بنایا ہوا ہے آپ نے، کچھ سدھر جائیں، صحیح ہو جائیں۔ کراچی والوں کو اور کتنا تنگ کرنا ہے؟ انھوں نے مزید کہا کہ آپ کے اور میرے تعلقات اتنے اچھے تھے جو اب خراب ہو رہے ہیں۔ آپ بننا کیا چاہتے ہیں، انیل کپور؟ وہ ایک دن کے لیے آیا تھا۔ آپ یہاں ہیں، پاکستان میں۔ خود کو صحیح کر لیں، ورنہ کراچی کے لوگ بپھرگئے تو ان کو قابو کرنا مشکل ہو جائے گا۔
مزیدخبریں