پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے،2اگست2021

07:10 PM, 1 Aug, 2021

شازیہ بشیر
صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو حق وراثت دلانے کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو احسن قرار دےدیا، کہا کسی تحفے اور جہیز وغیرہ کے نعم البدل پر عورت کو وراثت کے حق سے محروم نہیں کیا جائےگا، اس سے متعلق معلوماتی ہینڈبل کی بڑے پیمانے پر تقسیم ضروری ہے، ایوان صدر اوراطراف میں 10 ہزار پھلدار درخت لگائیں گے نیب کی کارروائیوں پربڑےچوروں کی چیخیں نکل رہی ہیں، ماضی میں سیاسی بھرتیاں کرکے ملک کو تباہ کیا گیا،عمران خان نےکہادھاندلی کارونارونےوالے انتخابی اصلاحات کیلئےتیارنہیں ہیں،لندن میں فلیٹ بنائےہوتےتوہروقت آزادمیڈیا سےڈرتا،نورمقدم قتل کیس کاقاتل کسی صورت نہیں بچےگا،آخری دوسال اسپورٹس پربھرپورتوجہ دوں گا پی ڈی ایم کا کراچی میں 13 اگست کو ہونے والا جلسہ مؤخر، ترجمان جے یوآئی کہتے ہیں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث جلسہ مؤخر کیا، مرکز کی طرح سندھ حکومت بھی پی ڈی ایم سے خوفزدہ ہے، جلسہ کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا سابق نااہل حکومت نے فنی تعلیم کے فروغ کےحوالے سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، فنی تعلیم کو ترجیح دی جارہی ہے، پاکستان کی پہلی سکل پالیسی تیار کرلی ہے بھارت آج سے ایک مہینے کےلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کہتے ہیں صدر سلامتی کونسل اجلاس کو قوائدوضوابط کے مطابق چلانے کا پابند ہے، بھارت کو جموں و کشمیر پر سلامتی کونسل قراردادوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری یاد کرائیں گے
مزیدخبریں