اب احتساب ہوگا ، ڈاکٹر شہباز گل
12:41 PM, 1 Aug, 2022
سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ 25 مئی کو تشدد کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے 25 مئی کے واقعے سے متعلق ٹویٹ میں کہا کہ اب احتساب ہو گا۔ جس جس نے خواتین کی بے حرمتی کیل، بچوں اور وکلا پر تشدد کیا، ان کی خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ پہلا قدم ہے، ابھی قانون آگے اپنا راستہ لے گا۔ عمران خان 25 مئی کو نہیں بھولا، نہ بھولے گا۔ خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔