حکومت نے مہنگائی کا بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا ضافہ

11:45 AM, 1 Aug, 2023

احمد علی
اسلام آباد:حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 19روپے95پیسے اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں19روپے90پیسے کااضافہ ہوا ہے. وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت272روپے 95پیسے مقرر کی گئی ہے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19روپے 90پیسے کا اضافہ ہوا ہو.
مزیدخبریں