واٹس ایپ صارفین اب ریئل ٹائم میں ویڈیو میسج بھیج سکیں گے
05:33 PM, 1 Aug, 2023
معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اب اب ریئل ٹائم میں ویڈیو میسج بھیج سکیں گے۔ ویب ایٹ انفو کے مطابق فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد اس نئے فیچر کو عام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ میں ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر موجود تھا تاہم اسے رئیل ٹائم میں نہیں بھیجا جا سکتا تھا۔پرانے فیچر کے تحت پہلے ویڈیو ریکارڈ کی جاتی تھی بعد میں اس اپنے فیملی یا دوستوں کو بھیجا جاتا تھا۔ اس نئے فیچر کے بعد صارفین صرف ویڈیو کے آئیکون کو کلک کرکے میسیج ریکارڈ کر سکیں گے اور اسے اسی وقت ہی بھیج سکیں گے بلکل اسی طرح جیسے وائس نوٹ کو بھیجا جاتا ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر کس طرح کام کرگا۔آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین اس نئے فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس نئے فیچر کے تحت صارفین میسج چیٹ میں جانے کے بعد نیچے کیمرہ کے آئیکون کو کچھ دیر کیلئے دبائیں گے تو ویڈیو آئیکون نمودار ہوگا جس پر کلک کر کے ویڈیو پیغام رئیل ٹائم میں ریکارڈ کر سکیں گے۔اس فیچر کے تحت ویڈیو پیغام کو محفوظ نہیں کیا جا سکے گا۔ صارفین 60 سیکنڈ تک کی ویڈیو ریکارڈنگ کو ریئل ٹائم میں دوسرے صارف کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔