ورلڈ کپ: آئی سی سی، پی سی بی کے درمیان نئے شیڈول پر اتفاق ، پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو ہوگا،ذرائع

10:42 PM, 1 Aug, 2023

احمد علی
لاہور: ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی درخواست پرجواب دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز ری شیڈول ہونے کے معاملے پر پی سی بی نےآئی سی سی کی درخواست پرجواب دے دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی او ر پی سی بی کے درمیان نئے شیڈول پر اتفاق ہو گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز کے شیڈول پر تبدیلی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے پی سی بی نے مشاورت مکمل کرنے بعد آئی سی سی کو پیغام دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کی بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی ری شیڈول کر دیا گیا، پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف میچ 12 اکتوبر کی بجائے 10 اکتوبر کو کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق 6 اکتوبر کو کھیلا جائےگا، شیڈول کی تبدیلی میں صرف تاریخیں تبدیل ہوئیں وینیوز وہی رہیں گے۔
مزیدخبریں