لاہور،وزارت خارجہ کے باہر پولیس اہلکار کا نوجوان پر تشدد،ویڈیو وائرل

12:01 AM, 1 Aug, 2024

ویب ڈیسک: لاہور وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر  شہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کےمطابق وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر پولیس اہلکار کی جانب سے شہری پر تشدد کیا گیا، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ وائرل ہوچکی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق  متاثرہ شہری وزرات خارجہ میں اپنے دستاویزات کی تصدیق کیلئے آیا تھا۔ تشدد کرنے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل بابر کے نام سے ہوئی ۔ 

ڈی آئی جی سکیورٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہری سے بدسلوکی کرنے والے اہلکار کو معطل کردیا ۔ 

مزیدخبریں