لاہور میں کوئی رین ایمرجنسی نہیں، 22 پوائنٹس کلیئر، باقی جلد ہوجائیں گے، عظمیٰ بخاری

12:55 PM, 1 Aug, 2024

ویب ڈیسک: کوئی ایمرجنسی نہیں، 22 پوائنٹس کلیئر کردیے گئے ہیں۔ باقی بھی جلد کلیئر کردیے جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق لاہور میں واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بارش کا پانی نکالنے کے لیے متحرک ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ لاہور میں کوئی رین ایمرجنسی نہیں لگائی گئی۔ اسکے باوجود واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر کے 22 پوائنٹس کو مکمل کلیئر کردیا ہے۔ جس کی رپورٹ وزیراعلی کو بھیج دی گئی ہے۔ مریم نواز نکاسی آب کی خود نگرانی کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب پورے شہر کا وزٹ کررہے ہیں۔ سروسز ہسپتال کو مکمل کلیئر کردیا گیا ہے۔ جی پی او،نابہ روڈ،ریلوے اسٹیشن،ایمپریس روڈ،وارث روڈ کو کلیئر کردیا ہے۔

چوبرجی چوک،شاہ جمال روڈ،قرطبہ چوک،مزنگ،اک موریہ پل کلیئر کردیا ہے،قذافی اسٹیڈیم،ٹھوکر نیاز بیگ،اللہ ہو چوک،جوہر ٹاؤن،لکشمی چوک کلیئر ہیں۔ رسول پارک،علی بلاک گارڈن ٹاؤن،تاجپورہ،بھاٹی گیٹ اور کریم بلاک کلیئر کردیے گئے ہیں۔

لاہور میں پچھلے چھ گھنٹے سے مسلسل بارش جاری ہے۔ اس کے باوجود واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہے۔ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق حکومتی مشینری مکمل طور پر متحرک ہے اور فیلڈ میں موجود ہے۔ اگلے دو سے تین گھنٹوں میں جن جگہوں پر پانی کھڑا ہے ان کو کلیئر کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں