ویڈیو: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں لڑکی  گر گئی، لاش مل گئی

04:09 PM, 1 Aug, 2024

(ویب ڈیسک )   نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں گرنے والی لڑکی کی لاش نکال لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ریسکیو راولپنڈی نے تقریبا 8 گھنٹے پر محیط آپریشن کے بعد  لاش برآمد کی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  لڑکی کی لاش دریائے سواں سے برآمد کی گئی۔

قبل ازیں عمارہ نامی لڑکی سکوٹی چلاتے ہوئے گری اور برساتی نالے میں بہہ گئی تھی۔   لڑکی کے برساتی نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔

فوٹیج میں نوجوان لڑکی کو برساتی نالے میں گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

برساتی نالے میں گرنے والی لڑکی پانی کے تیز بہاو کی نذر ہو گئی تھی۔ لڑکی کی تلاش کے لیے دریائے سواں پر بھی امدادی آپریشن جاری تھا۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا  تھا کہ برساتی نالے میں گرنے والی لڑکی غوری ٹاون کی رہائشی ہے، عمارہ نامی لڑکی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملازمت کرتی ہے۔

مزیدخبریں