نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر خلیل الرحمان کا بڑا اقدام 

04:15 PM, 1 Aug, 2024

ویب ڈیسک: ہنی ٹریپ کا شکار بننے والے متنازع ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پر بڑا قدم اٹھا لیا۔

ڈرامہ نگار خیلیل الرحمن قمر نے ایف آئی اے کے  سائبر کرائم میں شکایت درج کرادی ہے جس میں انہوں نے ایڈیٹ شدہ ویڈیو کے ذریعے بلیک میل ، دھوکہ دہی اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس مرکزی ملزم سمیت 12 ملزمان کو ابھی تک گرفتار کرچکی ہے۔ 

دَرِیں اَثْنا مشہورو معروف اداکارہ و میزبان عفت عُمر نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر ان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جسم، ان کی مرضی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اداکارہ عفت عمر نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کا نام لیے بغیر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو آپ نے ہمیشہ برا بھلا کہا اور جن کے متعلق ذلت آمیز اور نفرت سے بھرپور بیانات دئیے، وہی آپ کی نجی لیک ویڈیوز پر سراپا احتجاج ہوں گے۔

معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ اگر دو بالغ افراد باہمی رضامندی سے ایک ساتھ ہوں تو ان کی نجی زندگی سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ ان کا جسم ان کی مرضی۔ خیال رہے کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ عورت مارچ میں فیمینزم کے حامیوں نے لگایا تھا جس کے خلیل الرحمٰن قمر ہمیشہ سے مخالف رہے ہیں۔

گزشتہ کچھ روز سے خلیل الرحمٰن قمر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں کیونکہ ایک خاتون نے ان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا اور مسلح افراد نے ان سے موبائل فون سمیت دیگر اشیاء لوٹ لی تھیں، واقعے کے بعد ان کی نازیبا ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین آج بھی خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف مختلف پیغامات ارسال کر رہے ہیں جبکہ سول سوسائٹی اور معروف شخصیات کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ لیک کی گئی ایک ویڈیو میں خلیل الرحمٰن قمر کو ایک خاتون کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں