ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

04:56 PM, 1 Aug, 2024

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خلیل الرّحمٰان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ آمنہ عروج کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

عدالت نے ملزمہ کا میڈیکل کروانے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی۔ 

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو بتایا کہ ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔ آمنہ عروج کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزمہ آمنہ عروج ہنی ٹریپ میں ملوث نہیں ہے۔ آمنہ عروج کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

عدالت نے آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزیدخبریں