ہنی ٹریپ کیس: 10 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری

05:44 PM, 1 Aug, 2024

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے رائٹر خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے کیس میں دس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ 

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے ملزمان سے تاوان کی رقم ،موبائل فون کی برآمدگی کرانے کا کہا۔ تفتیشی افسر نے برآمدگی کے لیے بیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ مریم شہزادی مقدمہ میں نامزد نہیں ہے۔ ملزمہ مریم شہزادی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے۔ شناخت کنندہ نے ملزمہ مریم شہزادی کا مقدمہ میں کوئی کردار نہیں بتایا ہے۔ ملزمہ مریم شہزادی 24 سال کی ہے اور پہلے کسی مقدمہ میں نامزد نہیں ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ مریم شہزادی کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ عدالت نے آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے تحریری حکم جاری کیا۔ آمنہ عروج کے 9  شریک ملزمان  کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی۔ ملزمان ممنون حیدر ، ذیشان قیوم ، جاوید اقبال ، فلک شیر ، قیصر عباس ، تنویر احمد ، رشید احمد ،یاسر علی اور میاں خان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیجا گیا۔ 

مدعی خلیل الرحمن قمر نے ملزمان کو درست طور پر شناخت پریڈ میں شناخت کیا۔ تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔ تفتیشی افسر ملزمان کو 7 اگست کو عدالت پیش کرے۔

مزیدخبریں