حکومت کا بڑا فیصلہ ،ہفتے کی چھٹی ختم کردی

09:02 PM, 1 Aug, 2024

ویب ڈیسک: وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزارت تعلیم نے کمزور طلبا کے لیے  تعارفی کلاسز شروع کر دیں،کلاسز کا آغاز پڑھائی میں کمزور  طلبا کی مدد کے لیے کیا گیا  ہے،طلبا کی اعانت کے لیے ہفتے کے روز بھی کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے ،ہر ہفتہ کو دو کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

 اصلاحی کلاسوں کا مقصد ایک معاون ماحول فراہم کرنا ہے ،کلاسز کی مدد سے طلباء اپنی زبان اور عددی مہارتوں کو بہتر بناسکتے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی، ہفتہ کے روز طلبہ کے لئےمختلف غیرنصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا،یہ فیصلہ سیکرٹری وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے احکامات پر کیا گیا۔

مزیدخبریں