ویب ڈیسک: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بجٹ، آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 70 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے اضافی اخراجات کے لیے 4.5 ملین ڈالر کی اضافی رقم بھی مختص کی گئی ہے، چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کی جانب سے اسکروٹنی کے بعد منظور کیا گیا ، آئی سی سی فنانشل اور کمرشل کمیٹی کے سربراہ بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ ہیں۔
چیمپینز ٹرافی کا بجٹ پی سی بی اور آئی سی سی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر بنایا تھا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں شیڈول ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حتمی شیڈول کا اعلان کرے گی۔