کویت نے غیر ملکیوں کیلئے   فیملی ویزہ قوانین میں بڑی نرمی کردی

10:02 PM, 1 Aug, 2024

(ویب ڈیسک ) کویت جانے کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی۔ کویت نے  غیر ملکیوں کیلئے فیملی ویزہ قوانین میں نرمی کر دی ہے۔

کویت کی حکومت نے ایسے غیر ملکی جن کے پاس یونیورسٹی ڈگری نہیں ہے لیکن ان کی آمدنی کم از کم 800 کویتی دینار (تقریبا 7 لاکھ 30 ہزار روپے ) ماہانہ ہے ، کو اپنے خاندان کو سپانسر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

اس نئی پالیسی کے تحت   کویت میں مقیم یا کویت میں پیدا ہونیوالے غیرملکیوں کی بیویوں اور بچوں کو سپانسر کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ  وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل آف ریزیڈنسی افیئرز جنرل ڈیپارٹمنٹ کو اس بات کا  اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بعض مخصوص حالات میں کم از کم تنخواہ کی شرط بھی ختم کر سکتا ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  نئی پالیسی فوری طور پر لاگو ہو چکی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے پہلے صرف وہ لوگ فیملی کو سپانسر کرسکتے تھے جن کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری ہوتی تھی اور ان کی کم از کم تنخواہ 800 کویتی دینار تھی۔

مزیدخبریں