ماہانہ مہنگائی کی شرح میں 2.1 فیصد کا بڑا اضافہ

10:13 PM, 1 Aug, 2024

ویب ڈیسک:ملک میں ماہانہ مہنگائی کی شرح میں 2.1 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات کی مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار سے متعلق رپورٹ جاری۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی،جون میں مہنگائی کی سالانہ شرح 12.6 فیصد تھی،گزشتہ سال جون میں مہنگائی کی سالانہ شرح 28.3 فیصد تھی، ماہانہ بنیادوں پر شہری آبادی میں مہنگائی کی شرح 13.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جولائی میں دیہی آبادی میں مہناگئی کی سالانہ شرح 8.1 فیصد رہی،شہری آبادی میں ایک ماہ میں ٹماٹر 75.82 فیصد مہنگے ہوئے، دیہی آباد میں ٹماٹر کی قیمت میں 103.81 فیصد اضافہ ہوا،شہری آبادی میں تازہ سبزیاں 29.71 فیصد، دیہاتوں میں 11.35 فیصد مہنگی ہوئیں۔

 رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران ملک پاوڈر کی قیمت میں 21.19 فیصد اضافہ ہوا،ایک ماہ کے دوران دال چنا 15.35 فیصد، بیسن 13.31 فیصد مہنگا ہوا، جولائی میں چکن کی قیمت میں 9.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،تازہ دودھ 5.31 فیصد، گندم 4.85 فیصد، ملک پراڈکٹس 3.25 فیصد مہنگی ہوئیں۔
دال مونگ 8.75 فیصد، گندم کا آٹا 8.23 فیصد تک مہنگا ہوا،آلو، چنے، دودھ، ، پھل اور شہد کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،دال ماش، مسور، مشروبات، چینی، انڈے اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔
ہسپتال چارجز، فیول، ہوزری، موٹر فیول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، جولائی میں پیاز کی قیمت میں 9.6 فیصد کی کمی ہوئی،جولائی میں بیکری آئٹمز، مچھلی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی ہوئی۔

مزیدخبریں