انڈیا میں خواتین پر بدترین تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل
04:14 AM, 1 Dec, 2021
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین کو بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو چکی ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 19 نومبر کو پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان نے خواتین کو ڈنڈوں سے اس بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ انھیں ہسپتال داخل کرانا پڑا۔ ان خواتین نے عام آدمی پارٹی کے مقامی رکن اسمبلی پر اسے مارنے کے لیے غنڈے بھیجنے کا الزام لگایا ہے۔ https://twitter.com/ANI/status/1465834833175711746?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1465834833175711746%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fzeenews.india.com%2Fhindi%2Findia%2Fgroup-of-persons-beat-up-a-woman-with-sticks-at-shalimar-bagh-delhi-aap-mla-vandana-kumari-accused-after-cctv%2F1038211 فوٹیج سے ملنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان خواتین ایک کو لاٹھیوں سے پیٹ رہے ہیں۔ ایک خاتون کو اس بری طرح سے مارا پیٹا گیا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی بھی نہ ہو سکی۔ پولیس رکن اسمبلی کیخلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کر سکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ہم نے دو ملزموں کو گرفتار کیا تھا۔ دونوں کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔