سوزوکی اور یاماہا کی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں بھی اضافہ

02:06 PM, 1 Dec, 2021

احمد علی
یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے یکم دسمبر 2021 سے پاکستان میں یاماہا موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، بشمول Yamaha YB 125Z، YB 125Z DX، YBR 125 اور YBR 125G۔ سرکلر کے مطابق یاماہا YB 125Z کی نئی قیمت 190,000 روپے جبکہ Yamaha YB 125Z DX کی قیمت 205,500 روپے ہوگی۔ اسی طرح یاماہا YBR 125 کی قیمت 211,000 روپے اور YBR 125G کی قیمت 220,500 روپے ہو گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یاماہا نے 2021 کے آغاز سے اب تک کئی بار اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب سوزوکی نے جی ڈی 110 ایس، جی ایس 150 سی سی اور جی ایس 150 ایس ای کی قیمتوں میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے. یہ تینوں قسمیں اب 1 لاکھ 99 ہزار روپے، 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور 2 لاکھ 32 ہزار روپے میں دستیاب ہونگی.سوزوکی جی آر 150 سی سی اب 8 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 15 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔ سوزوکی کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی یکم دسمبر 2021سے ہوگا۔
مزیدخبریں