امریکی گلوکار جیک فلنٹ کا شادی کے چند گھنٹوں بعد انتقال ہوگیا
05:12 AM, 1 Dec, 2022
امریکا کے نامور نغمہ نگار و گلوکار جیک فلنٹ اپنی شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی اس دنیا سے چل بسے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار جیک بلنٹ کی شادی 29 نومبر کو ہوئی تھی اور وہ 30 نومبر کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔شادی کے اگلے روز ہی جیک بلنٹ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ اہل خانہ نے انہیں فوری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ جیک بلنٹ کی بیوہ برینڈا نے سوشل میڈیا پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں مل بیٹھ کر شادی کی تصاویر دیکھنی تھیں مگر شوہر کی تدفین کرنا پڑی۔