عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
07:50 AM, 1 Dec, 2022
اسلام آباد : سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں وزارات داخلہ کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے ، جس کی سماعت کل ہو گی ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ اس کیس کی سماعت کرے گا، سابق وزیراعظم کےخلاف درخواست کی سماعت دن گیارہ بجے ہوگی۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں ۔