شیری حمان فائنانشل ٹائمز2022 کی 25 با اثر خواتین کی فہرست میں شامل
10:52 AM, 1 Dec, 2022
اسلام آباد: فائنانشل ٹائمز کی جانب سے 2022 کی 25 سب سے زیادہ بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی گئی۔ فائنانشل ٹائمز کی 25 سب سے بااثر خواتین کی فہرست میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان بھی شامل ہیں ، فائنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو "تحمل سے گفت و شنید کرنے والی" خاتون کا لقب دے دیا۔ فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیراعظم بارباڈوس، میگھن مارکل اور دیگر شامل ہیں ۔ شیری رحمان کیلئے اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجنٹ کی جانب سے تعریفی کلمات کہے گئے ہیں ،۔نکولا جنٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ COP27 میں شیری رحمان نے پاکستان میں ما حولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کے حوالے سے ایک طاقتور بیان دیا، شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی کے وجہ سے پیدا ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کیا، شیری رحمان نے بتایا کہ عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان ڈائیلاگ کامیاب نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ شیری رحمان نے اپنی دلیل کی طاقت سے ترقی یافتہ ممالک کو اپنی بات سننے پر مجبور کیا، شیری رحمان کی گفت و شنید کی مہارت اور عملیت پسندی نے کاپ 27 میں لاس اینڈ ڈیمیجز کی بڑی پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا۔ نکولا اسٹرجنٹ کا مزید کہنا تھا کہ شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار کمیونٹیز اور ممالک کی نمائندگی کی، انہوں نے ایک فنڈ قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے عالمی جنوب میں بہت سے لوگوں کو نئی امید ملی ہے،مجھے امید کہ شیری رحمان ماحولیاتی انصاف اور عالمی مالیاتی اصلاحات کیلئے اپنی مہم جاری رکھے گی۔