پرانے میسجز ڈھونڈناا ب آسان ، واٹس ایپ نے زبردست فیچر پیش کردیا

01:00 PM, 1 Dec, 2022

احمد علی
واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس صارفین کیلئے چیٹ کا زبردست فیچر پیش کیا گیا ہے،نئے فیچر کے تحت اب پرانے پیغامات ڈھونڈنے میں بالکل پریشانی نہیں ہوگی۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب آئی او ایس کے صارفین کو چیٹ میں تاریخ کا ایک آپشن دکھائی دے گا جسے استعمال کرتے ہوئے وہ پرانا پیغام ڈھونڈ سکیں گے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے اس سے متعلق ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا گیا ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کہ صارفین یہ نیا فیچر کیسے استعمال کرسکیں گے۔ چیٹ میں 'کیلینڈر' کا آئیکن دیکھا جاسکتا ہے جس پر کلک کرکے آپ تاریخ کا انتخاب کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر پچھلے دو سالوں سے کام جاری تھا لیکن بیچ میں یہ تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم اب اسے پیش کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو نے بتا یا ہے کہ یہ فیچر سب کے لیے نہیں بلکہ کچھ خوش قسمت افراد کے لیے پیش کیا گیا ہے البتہ آنے والے کچھ روز میں یہ تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مزیدخبریں