چیئرمین پی ٹی آئی ، دیگر ملزمان کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر

04:13 PM, 1 Dec, 2023

احمد علی
راولپنڈی : نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے علاوہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی ملزمان نامزد ہیں ۔ ریفرنس میں بیرسٹر شہزاد اکبر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کل 8 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا۔ احتساب عدالت رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
مزیدخبریں