امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ سستا ہوگیا

07:31 PM, 1 Dec, 2023

احمد علی
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت میں استحکام جاری ہے۔ اسٹٰٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے کم ہوگئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 97 پیسے پر پہنچ گئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے،جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 286 روپے پر بند ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سونے کی قیمت: دوسری جانب صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی ، سونا 2لاکھ 20ہزار 500 روپے فی تولہ کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی سے قیمت 1 لاکھ 89 ہزار 43 روپے پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2060 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
مزیدخبریں