بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آگئیں

03:31 PM, 1 Dec, 2024

ویب ڈیسک: بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آگئیں، محکمہ اینٹی کرپشن نے بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ کا کہنا ہےکہ بورڈ افسران پر امتحانی مراکز فروخت کرنے کے الزامات ہیں، ایف ایس سی کے طالب علموں کو پیسے لیکر اضافی نمبر دیے گئے ہیں، بلوچستان بورڈ سے پچھلے 2 سال کے امتحانی مراکز کا سارا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 24-2023 میں ہونے والے امتحانی مراکز کے عملے کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے، بورڈ کو 15 طالب علموں کی پرچوں کی جوابی کاپیاں بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں