لاہور:میاں، بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی

06:37 PM, 1 Dec, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں شاہدرہ کے علاقہ فضل پارک میں میاں بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھانے والا جوڑا میو ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس کےمطابق متوفین میں 27 سالہ ماجد اور اسکی اہلیہ 25 سالہ جمیلہ بی بی شامل ہیں۔

پولیس کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے میتیں مردہ خانے منتقل کر دیں، پولیس کا کہناتھا کہ واقعہ بظاہر گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

مزیدخبریں