ویب ڈیسک: پاکستان نے زمبابوے کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ہرا دیا, پاکستان کے 166 رنز کے ہدف میں زمبابوے کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 57 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بلاوائیو میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے, پاکستان کے طیب طاہر 39 اور عرفان خان 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے,عثمان خان نے 39 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ صائم ایوب 24 ، عمیریوسف 16 اورکپتان سلمان آغانے 13رنز کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کے سکندر رضا اور رچرڈ گراوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ویلنگٹن مساکاڈزا اور ریان برل نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی، زمبابوے کے سکندر رضا39 اور مارومانی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے ابرار احمد اورسفیان مقیم نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ حارث روف 2 اور جہانداد خان نے 1 وکٹ حاصل کی، سفیان مقیم پلیئر آف دی میچ قرار پائے جنہوں نے 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلئن کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتنا چاہتے ہیں، سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے موقع ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ، دوسری اننگ میں بولنگ میں مدد ملے گی اس لیے پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں۔