ویب ڈیسک:اگر آپ کو بھی لگتا ہے کہ ہوائی جہاز اڑنا محفوظ نہیں ہے، ہوائی جہاز کے پائلٹ نیند میں ہو سکتے ہیں، ہوا کے جھٹکےخطرناک ہوتے ہیں ، اکثر لوگ جہاز اور فضائی سفر کے بارے میں غلط فہمی رکھتے ہیں۔
غلط فہمی 1: ہوائی جہاز اڑنا محفوظ نہیں ہے
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہوائی جہاز کا سفر خطرناک ہے اور حادثے کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہیں, اس غلط فہمی کی حقیقت یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق، ہوائی جہاز دنیا کے سب سے محفوظ ذرائع نقل و حمل میں سے ایک ہے, فضائی حادثے کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں، تقریباً 1 حادثہ ہر 11 ملین پروازوں میں,جدید ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ پائلٹس کی موجودگی میں فضائی سفر انتہائی محفوظ ہے۔
غلط فہمی2: طوفانی حالات میں ہوائی جہاز گر سکتے ہیں
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر طوفان یا تیز ہوا ہو تو ہوائی جہاز گر سکتا ہے,حقیقت یہ ہے کہ طوفانی حالات یا تیز ہوا کے دوران ہوائی جہاز کے گرنے کا امکان بہت کم ہے, ہوائی جہاز کو ڈیزائن کرتے وقت انہیں انتہائی سخت حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے, پائلٹس کو ایسے حالات سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے، اور جدید ریڈار سسٹمز کی بدولت طوفان سے بچنے کے لیے راستہ بدل لیا جاتا ہے۔
غلط فہمی 3: ٹربولینس (ہوا کے جھٹکے) خطرناک ہوتے ہیں
اسکی حقیقت یہ ہے کہ ٹربولینس ایک عام مظہر ہے جو ہوا کی مختلف رفتار اور دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ ہوائی جہاز کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ایک معمولی جھٹکا ہے، جیسے گاڑی کے راستے میں کوئی اونچائی یا گڑھا آ جائے۔ جدید جہاز ان جھٹکوں کو سہنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، اور پائلٹس انہیں سنبھالنے کے ماہر ہوتے ہیں۔
غلط فہمی 4: ہوائی جہاز کے پروں کا ٹوٹنا ممکن ہے
ہوائی جہاز کے پروں کو اس قدر مضبوطی سے بنایا جاتا ہے کہ وہ شدید دباؤ کو بھی برداشت کر سکتے ہیں۔ تجربات میں پروں کو انتہائی غیر معمولی حالات میں جھکا کر آزمایا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ پرواز کے دوران محفوظ رہیں۔
غلط فہمی 5: ہوائی جہاز میں آکسیجن ختم ہو سکتی ہے
ہر جہاز میں ایک جدید پریشرائزڈ کیبن ہوتا ہے جو آکسیجن کی مناسب مقدار کو برقرار رکھتا ہے۔ اگر کسی ایمرجنسی کی صورت میں پریشر کم ہو تو آکسیجن ماسک فراہم کیے جاتے ہیں جو ہر مسافر کے لیے کافی ہوتے ہیں۔
غلط فہمی 6 : ہر حادثے میں سب مسافر ہلاک ہو جاتے ہیں
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہوائی حادثہ ہونے کی صورت میں زندہ بچنا ناممکن ہے,حقیقت یہ ہے کہ فضائی حادثات میں زندہ بچنے کے امکانات اکثر بہت زیادہ ہوتے ہیں، خاص طور پر اگر حفاظتی اقدامات پر عمل کیا جائے, سیٹ بیلٹ باندھنا اور عملے کی ہدایات پر عمل کرنا مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔
غلط فہمی سات: ہوائی جہاز کے پائلٹ نیند میں ہو سکتے ہیں
لوگوں کا خیال ہے کہ پائلٹس لمبی پروازوں کے دوران سو سکتے ہیں، جو خطرناک ہو سکتا ہے,حقیقت یہ ہے کہ پائلٹس کے لیے مخصوص آرام کے اوقات مقرر ہوتے ہیں، اور لمبی پروازوں میں اضافی پائلٹس ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کو باری باری آرام کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ اس دوران کوپائلٹ جہاز کی نگرانی کرتا ہے۔