واٹس ایپ کا شاندار فیچر، صارفین کے لئے خوشخبری

11:19 PM, 1 Dec, 2024

ویب ڈیسک: واٹس ایپ ایک نئے طریقے کی آزمائش کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین کا پلیٹ فارم پر موجود چینلز جوائن کرنا مزید آسان ہوجائے گا،اس مقصد کے لیے ایک کیو آر کوڈ متعارف کروایا جائے گا جس کو اسکین کر کے چینلز تک بآسانی رسائی کرسکیں گے اور پسند آنے پر اس میں شمولیت بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

  واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق نیا فیچر فی الحال ان لوگوں کے لیے دستیاب ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں سسٹمز کےاپڈیٹڈ واٹس ایپ بیٹاکو استعمال کررہے ہیں،دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں، فون کے کیمرہ کا استعمال کرتے ہوئے QR کوڈ کو اسکین کرنے سے صارفین کو چینل کی طرف ری ڈائریکٹ کیا جائے گا، جسے وہ دیکھ سکتے ہیں اور اگر وہ ان کی دلچسپیوں کے مطابق ہو تو اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔

 

کسی چینل کے QR کوڈ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، صارفین کو چینل پر جانا پڑے گا، اوپر دائیں جانب سے تین عمودی ڈاٹ بٹن پر ٹیپ کریں اور شیئر مینو پر جائیں, یہاں، آپ کو QR کوڈ بنانے اور ڈسپلے کرنے کا اختیار ملے گا جو چینل کے شارٹ کٹ کے طور پر کام کرے گا اور آپ تک آپ کے فالوورز کے پہنچنے کا آسان راستہ فراہم کرے گا۔

چینل کو شیئر کرنے کے روایتی طریقوں کے مقابلے، جس میں چیٹ میں لنک کو کاپی اور پیسٹ کرنا شامل ہے، نیا طریقہ زیادہ آسان ہے,  خاص طور پر جب آپ جس چینل میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ آپ کے سامنے ہو۔

 تاہم زیادہ تر خصوصیات کی طرح جو فی الحال بیٹا میں ہیں، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ فیچر ریگولرز چینل پر کب فعال ہوگا چنانچہ ہوسکتا ہے کہ اس کے آپ کی ڈیوائس پر دستیاب ہونے سے پہلے آپ کو کچھ دیر انتظار کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں