ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں مکمل بحال

06:29 AM, 1 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی سرگرمیاں مکمل بحال، پرائمری اور مڈل کلاسز کے ساتھ یونیورسٹیاں بھی کھل گئیں، طلباء ماسک اور دیگر کورونا ایس او پیز پرعمل کرتے ہوئے نظر آئے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں مکمل بحال ہوگئیں، پرائمری اور مڈل کلاسز کے ساتھ یونیورسٹیاں بھی کھل گئیں، طلباء اور عملہ

 کورونا ایس او پیز پرعمل کرتے نظر آ رہے ہیں۔

دوسری جانب  وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔ نیا تعلیمی سال 2اگست سے شروع ہو گا۔ موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں

مزیدخبریں