معروف اداکارہ رمشاخان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2017 میں ایک فیچر فلم" تھوڑا جی لے" سے کیا، انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامہ سیریل " گھسی پٹی محبت" میں صائمہ کا کردار ادا کیا جسے بے پناہ پسند کیا گیا، قبل ازین انہوں نے ڈرامہ سیریل عشقیہ میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا تھا مگر اسے خاطر خواہ پذیرائی نہ ملی۔ڈرامہ سیریل ' کیسا ہے نصیبا' کی نامور اداکارہ رمشا خان سے حالیہ انٹرویو میں جب ایکسپریس ٹریبون نے سوال کیا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کو 5 سال بعد کہاں دیکھتی ہیں؟رمشا خان نے جواب میں کہا کہ جب سے معاشرتی پہلوؤں پر ڈرامہ سیریل بننے شروع ہوئے، شوبز انڈسٹری نے کافی تیزی سے ترقی کی ہے۔ بطور ایکٹر میں خود بھی مزید بہترین پروجیکٹس پر کام کرنی کی خوہشں رکھتی ہوں،وقت کیساتھ خود کو بہتر سے بہترین بنانے کی بھی کوشش کر رہی ہوں جیسے کہ شوبر انڈسٹری بھی وقت کیساتھ ساتھ نت نئی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ بلاشبہ مجھے شوبز انڈسٹری سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ڈرامہ سیریل " گھسی پٹی محبت" میں صائمہ کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے رمشا خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کردار سے زندگی کی تلخ حقیقتوں کے بارے میں کافی کچھ سیکھا،خاص طور پر شادی کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ڈرامہ سیریل " گھسی پٹی محبت" کی کہانی صائمہ اور اسکے خاندان کے بارے میں کئی کہانیوں کے گرد کھومتی ہے، اسی کہانی کو لے کر کئی اہم معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ان کے کردار صائمہ نے بہت سے ایسے مسئلے اجاگر کیے جن پر عام طورپر بات نہیں کی جاتی۔ انہوں نے مزید بتا کہ میرا اس کردار سے خاص تعلق ہے کیونکہ بچپن میں اپنی ماں کیساتھ ایسا ہی سلوک دیکھتی آئی ہوں جو کہ صائمہ نے برداشت کیا،ایسے ہی میری ماں نے میری پرورش کی، 4 سال قبل جب ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تو مجھے یہ محسوس ہوا کہ میں ایک مضبوط اعصاب کی مالک عورت ہوں،شائد اسی لیے میرے ساتھ خود آج تک ایسا مسئلہ درپیش نہیں آیا جو کہ میرے کردارصائمہ نے برداشت کیا۔
رمشاخان کی شوبز میں انٹری کیسے ہوئی؟
06:52 AM, 1 Feb, 2021