پبلک نیوز: مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت کا ایک اور وار، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ کردیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ ہوا ہے اور مٹی کاتیل بھی 3 روپے 54 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا ہے۔
پندرہ دن گزرتے ہی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرولیم بم گرادیا، پیٹرول کی قیمت 2 روپے 70 پیسے اضافے سے 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی، وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 116 روپے 7 پیسے ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے نئی قیمت 79 روپے 23 پیسے ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 80 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے، ماہ جنوری کیلئے بھی 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، رواں سال میں پیٹرولیم قیمتیں تیسری بار بڑھائی گئی ہیں۔