پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری

07:24 AM, 1 Feb, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری، پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری سامنے آئی ہے، پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ہے، پہلی کھیپ میں 5 لاکھ خوراکیں لائی گئی ہیں، ویکسی نیشن کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر ایس او پیز جاری کر دیئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے کے 50 فیصد ملازمین ورک فرام ہوم گھر سے کام کریں گے۔

مزیدخبریں