لاہور (پبلک نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج/ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی ہے، استدعا کی گئی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
07:45 AM, 1 Feb, 2021