اسلام آباد ( پبلک نیوز) ٹائفائیڈ سے بچاؤ کیلئے حکومت پاکستان کا اہم قدم، پنجاب کے بارہ اضلاع اور اسلام آباد میں ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، نو ماہ سے پندرہ سال کے 12.7 ملین بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگائی جائے گی۔
تدصیلات کے مطابق نومبر 2019 پاکستان ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسین کو معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام میں متعارف کروا دنیا کا پہلا ملک بنا، پہلے مرحلے میں ٹائیفائیڈ ویکسین سندھ کے دس اضلاع میں تقریبآ دس ملین بچوں کو لگائی گئی، حکومت نے ملک سے ٹائیفائیڈ کے کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران بچوں کو موثر اور محفوظ طریقے سے حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں، پاکستان اپنی مرحلہ وار حکمت عملی کے ذریعے بچوں کو مہلک بیماری سے بچانے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈ متعدی بیماری ہے اور یہ آلودہ خوراک اور پانی سے پھیلتی ہے، حکومت پاکستان بچوں کو مہلک بیماری سے بچانے کے لئے ٹائفائڈ کنجوگیٹ ویکسین (ٹی وی سی) متعارف کروا رہی ہے، ٹائفائیڈ ویکسین سے مہلک بیماری کے خلاف بچے کے مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ والدین سے اپیل ھے 9 ماہ سے لے کر 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائیڈ کے خلاف انجیکشن لگوائیں۔