ٹک ٹاک پر 110 سالہ خاتون کی گائیکی کی ویڈیو وائرل

09:05 AM, 1 Feb, 2021

احمد علی

لندن (پبلک نیوز) مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 110 سالہ خاتون کی گائیکی کی ویڈیو وائرل، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمی ہاکنز نے اپنی 110 ویں سالگرہ پر گیت اٹس اے لانگ وے ٹو ٹپریری گایا جسے ان کی 14 سالہ پڑ پوتی ساشا نے ریکارڈ کیا اور اسے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر شیئر کردیا اور اس ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ہاکنز کی بیٹی اور ساشا کی ماں ہنا فریمن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں ابھی انسانیت باقی ہے۔ایک صدی سے زیادہ عمر پانے والی ہاکنز پہلی جنگ عظیم کے وقت 7 سال کی تھیں اور انھیں آج بھی اس دور کی بہت سی باتیں اور بالخصوص گیت اچھی طرح یاد ہیں، ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ گیت سنانے کی فرمائش کی جائے تو وہ ایک کے بعد ایک سنائے چلی جاتی ہیں اور ہر بار پوچھتی ہیں کہ ایک اور سناؤں؟بچپن میں ہاکنز کی والدہ نے انہیں اسٹیج پر پرفارم کرنے سے روک دیا تھا جب کہ وہ فنکار بننے کی خواہش رکھتی تھیں، انہیں گانے سے بہت گہرا لگاؤ ہوگا اسی لئے اس عمر رسیدگی میں بھی ان کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں