بلاول بھٹو ڈیڈلائن دیتے رہتے ہیں، سنجیدہ نہ لیا جائے: وفاقی وزیر اسد عمر

10:42 AM, 1 Feb, 2021

احمد علی

شکار پور (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ڈیڈلائن دیتے رہتے ہیں، سنجیدہ نہ لیا جائے، وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کے لئے جب بھی کام کرنا چاہتی ہے تو 18ویں ترمیم کا واویلا کیا جاتا ہے۔شکار پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو مکمل لاک ڈاؤن کی بات کرتے رہے لیکن وزیراعظم عمران خان کو غریبوں کا احساس تھا ، وفاقی وزیر نے کہا وفاق نے احساس پروگرام کے تحت پیسے تقسیم کئے تو مرادعلی شاہ نے مجرمانہ اقدام قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین دی جا رہی ہے تو اس پر بھی سیاست ہو رہی ہے، سندھ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھی وفاقی حکومت ہرممکن کردار ادا کرے گی، بلاول بھٹو ڈیڈلائن دیتے رہتے ہیں، سنجیدہ نہ لیا جائے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جب بھی کام کرنا چاہتی ہے، 18 ویں ترمیم کا واویلا کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو مکمل لاک ڈاؤن کی بات کرتے رہے، وزیراعظم کو غریبوں کا احساس تھا، مراد علی شاہ نے احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کو مجرمانہ اقدام قرار دیا، اب کورونا ویکسین پربھی سیاست ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہن اتھا کہ سندھ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے وفاقی حکومت ہرممکن کردار ادا کرے گی۔

مزیدخبریں