تحریک انصاف کےصوبائی وزیر شاہ محمد 5 سال کیلئے نا اہل قرار

09:40 AM, 1 Feb, 2022

Rana Shahzad

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن و امان کیس میں الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ جاری کردیا. الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو ذمہ دار قرار دے دیا. الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو پانچ سال کے لیے نااہل کردیا.

اہم فیصلے میں الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا. شاہ محمد ایم پی اے بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملہ میں ملوث تھے . الیکشن کمیشن نے ایم پی اے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی کردیا.

الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون الرشید کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ کاروائی تک مامون الرشید الیکشن نہیں لڑ سکتے. الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کیں کہ صوبائی الیکشن کمشنر شاہ محمد خان اور انکے بیٹے سمیت گلباز خان ، محبت خان اور قدرت اللہ کے خلاف بھی کیسز دائر کیے جائیں گے.

الیکشن کمیشن نے اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر محبت خان ، حمید اللہ اور قدرت اللہ کیخلاف محکمانہ کاروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے. الیکشن کمیشن نے پولیس کو مقدمات درج کرکے تمام افرادکو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے. الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پولیس اس کیس کی تمام پہلووں کی تحقیقات کرے. فیصلے میں مزید کہا گیا کہ تحقیقات میں ثابت ہوا صوبائی وزیر شاہ محمد خان پولنگ اسٹیشن پر حملہ، پولنگ اسٹاف کے اغوا اور انتخابی مواد چھیننے کے مرتکب قرار پائے، آرٹیکل 218 الیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں فیصلہ جاری کیا گیا.

مزیدخبریں