آل راؤنڈر شاداب خان کی بارات و ولیمے کی تاریخیں سامنے آگئیں

06:10 AM, 1 Feb, 2023

احمد علی
پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے نکاح کے بعد بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آگئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے شاداب خان کا نکاح سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا جس کی اطلاع شاداب خان نے اپنے مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی تھی ۔ اپنی ٹوئٹ میں کرکٹر شاداب خان نے لکھا کہ الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت ہی بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کے لئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔ اب میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں کہ جس میں کہا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور شادی کی تقاریب شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد ہی منعقد کی جائیں گی ۔ خیال رہے کہ شاہین کا نکاح سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے 3 فروری کو ہوگا ۔ گذشتہ ماہ کراچی میں ہی شاہین کی سالی اور شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی تھی ۔
مزیدخبریں