شاہد خاقان عباسی کے استعفی کی خبر بے بنیاد ہے،ترجمان
07:49 AM, 1 Feb, 2023
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی اطلاعات کی ان کے ترجمان نے تردید کردی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہا شاہد خاقان عباسی کے استعفی کی خبر بے بنیاد ہے، شاہد خاقان عباسی پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں، مشکل حالات میں پارٹی نہیں چھوڑی تو آج کیوں چھوڑیں گے، نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا تھا ، بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا میرا لیڈر نواز شریف ہے۔ قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کی (ن) لیگ سے علیحدگی کے حوالے سے متفرق خبریں آ رہی تھیں جن میں یہ کہا جا رہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ملک کی بہتری کیلئے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔