آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ کا رابطہ
09:17 AM, 1 Feb, 2023
واشنگنٹن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کوریلا نے ٹیلی فون کیا ۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ سینٹ کام کمانڈر جنرل کوریلا نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پشاور پولیس لائنز میں دہشتگرد حملے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ سینٹ کام نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر اور جنرل کوریلا کے درمیان انسداد دہشتگردی اور سرحدی سلامتی پربھی بات چیت کی گئی ہے ۔