عوام کو 440وولٹ کاجھٹکا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

12:46 AM, 1 Feb, 2024

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوگئی۔  

 نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں24 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے، لائٹ ڈیزل 178.23 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت معمولی کمی کے بعد 200 روپے 92 پیسے ہوگئی۔

مزیدخبریں