(ویب ڈیسک)پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ 8 فروری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات کی روشنی میں سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 6 فروری سے 9 فروری تک پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، یہ اقدام انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، 4 روز کے لئے ہونے والے کچھ تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لئے بند ہونگے کیونکہ 4 فروری کو اتوار بنتا ہے اور 5 فروری کو یوم کشمیر ہے اس کے بعد 6 سے 9 فروری تک پنجاب حکومت چھٹیوں کا اعلان کرچکی ہے، 10 فروری کو ہفتے کا دن آتا جس پر بینک سمیت کچھ سرکاری دفاتر اور کچھ تعلیمی ادارے بھی بند ہونگے جبکہ 11 فروری کو اتوار ہے۔
اس کے علاوہ سکول کے اوقات میں تبدیلی بھی کردی گئی ہے، سکول صبح 9:30 بجے لگیں گے یہ فیصلہ صرف 3 فروری تک برقرار دہے گا اس مدت کے بعد کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل ہوں گے۔