قرآن پہ حلف اٹھا کر مخالفین  سے پیسے پکڑیں  ووٹ انہیں نہ دیں ، گناہ گار نہیں ہونگے،نئی منطق

01:51 PM, 1 Feb, 2024

notype

(ویب ڈیسک )جنرل سکریٹری جمعیت علمائے اسلام سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ قرآن پہ حلف اٹھاکر مخالفین سے پیسے پکڑیں ووٹ انہیں نہ دیں فتویٰ جاری کرتا ہوں کہ آپ گناہ گار نہ ہونگے ۔

رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل راشدمحمود سومرو نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کے بدلے پیسے چاہئیں تو قرآن پر حلف لے کر بھی پیسے لے لیں  مگر مخالفین کو ووٹ نہ دیں میں فتوی دیتا ہوں کہ آپ گناہ گار نہیں ہوں گے۔

  راشد محمود سومرو کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین آپ کو  ووٹ کے بدلے میں 5 تا 20 ہزار روپے تک دیں گے آپ قرآن پر حلف لے کرپیسے لے لیں اور ووٹ مخالفین کو نہ دیں اس سے آپ گناہ گار نہیں ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ انتخابات آرہے ہیں پیسے دل سے قبول کریں تھوڑے دن مزید انتظار کریں جیسے جیسے الیکشن قریب آئے گا  ریٹ بھی بڑھتا جائے گا۔

مزیدخبریں